حکومت غریب بچوں کو مفت تعلیم دے رہی ہے،محمد اقبال

حکومت غریب بچوں کو مفت تعلیم دے رہی ہے،محمد اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و جنرل کونسلر یونین کونسل 233محمد اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی عوام دوست حکومت بچوں کی تعلیم کیلئے خصوصی انتظامات کو یقینی بنا رہی ہے غریبوں کے بچوں کو مفت تعلیم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

ہماری حکومت کا ابنیادی مقصد گھر کی دہلیز پر سستی اور معیاری تعلیم دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کرداراداکرنا ہو گا آج کے پڑھے لکھے اور ہنر مند بچے ہی کل کا روشن پاکستان ہیں ۔