حکمران نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں پیسہ بنا رہے ہیں،اشرف بھٹی

حکمران نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں پیسہ بنا رہے ہیں،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمران نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں پیسہ بنارہے ہیں۔دنیا کی ٹاپ ٹین بدعنوان سیاسی پارٹیوں میں حکمران جماعت کا نمبرون پوزیشن پر ہوناشرمناک ہے۔

شعبدہ بازحکمران بسیں لے آتے ہیں مگر اس بے حس حکومت نے پاکستانیوں کوبے بس کردیا ہے۔ پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات میں پاناما لیگ کو شکست فاش د ے گی۔عہدحاضر میں عام آدمی بھی کسی نہ کسی حد تک انصاف کوسمجھتا ہے ،حکمرانوں کوپاناما لیک میں کلین چٹ نہیں مل سکتی۔وہ فردوس پارک میں ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ دھونس دھاندلی کابھوت بوتل میں بندکردیں گے۔