اسفن یار بھنڈارا کی جانب سے جشن نوروز کی مبارکباد

اسفن یار بھنڈارا کی جانب سے جشن نوروز کی مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)چیف ایگزیکٹو مری بروری کمپنی لمیٹڈاور ممبر نیشنل اسمبلی مسلم لیگ (ن) اسفن یار بھنڈارا نے دنیا بھر میں بسنے والے پارسی کمیونٹی کے تمام لوگوں کو نوروز کی مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا پارسی اور دیگر اقلیتی جماعتیں بھی دیگر پاکستانیوں کی طرح جذبہِ حب الوطنی سے سرشار ہیں اور آج نوروز کے موقع پر ہم دعاگو ہیں کہ آنے والے سال میں ہم سب اقلیت و اکثریت اور رنگ و نسل کے امتیاز سے بڑھ کر اس سرزمینِ پاک کی ترقی کے لئے کام کریں۔