کاہنہ میں تجاوزات مافیا کاراج ،سرو س اورکاچھا روڈ پر ٹریفک جام معمول

کاہنہ میں تجاوزات مافیا کاراج ،سرو س اورکاچھا روڈ پر ٹریفک جام معمول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاہنہ (نامہ نگار ) کاہنہ میں تجاوزات مافیا کاراج فیروز پور روڈ کے اطراف سروس روڈ اور کاچھا روڈ میں کئی کئی گھنٹے بد ترین ٹریفک جام معمول، اہل علاقہ کا شدید احتجاج، لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈمبشر جاوید اورچیف ٹریفک آفیسر سے نو ٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے کاہنہ فیروز پور روڈ ،سروس روڈ ،کاچھا روڈ پر تجاوزات تا حال نہیں ہٹائی جا سکیں جس سے شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہے لوگ بے خوف ہو کر سڑک کنارے ریڑھیاں اور چھابڑیاں لگا کر پھلوں سبزیوں اور دیگر اشیاء کی فروخت دھڑلے سے جاری رکھے ہوئے ہیں شہر کی مختلف رفاہی ،ثقافتی ، سماجی اور تاجر تنظیموں کے علاوہ والدین اساتذہ اور ملازمین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈمبشر جاوید اورچیف ٹریفک آفیسر سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔