رانا اکیڈمی میں سالانہ تقسیم ایوارڈ اور کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

رانا اکیڈمی میں سالانہ تقسیم ایوارڈ اور کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) رانا اکیڈمی(والٹن کیمپس) میں سالانہ تقسیم ایوارڈ اور کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیاگیا۔ یہ تقریب چیئر مین پروفیسر رانا محمود کی زیر نگرانی منعقد ہوئی۔ اس کا مقصد طلبہ و طالبات کی ذہنی صلاحیتوں کا اُجاگر کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے کی گئی۔ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی ڈاکٹر کامران مجاہد،V.C.PV میاں حبیب اللہ، سعدیہ سبیل رانا(MPA PTI)، میجر سلیم اور میجر معظم علی نے خصوصی شرکت کی۔ لاہور بورڈ میں نمایاں پوزیشنزحاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو لاکھوں روپے کے کیش ایوارڈ، دئیے گئے اور طلبہ و طالبات کی تعلیمی صلاحیتوں کو سراہا گیا۔


جبکہ بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ رانا اکیڈمی ہمارے بچوں کے لیے اہم تعلیمی درسگاہ ہے۔ جہاں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد بچے ڈاکٹرز، انجینئرزاور مختلف شعبوں میں کام کرتے ہیں۔ لاہور بورڈ میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں داخلے حاصل کیے۔جبکہ رانا عنصر محمود کا کہنا تھا کہ ہماری گورنمنٹ آف پاکستان سے اپیل ہے کہ بچوں کی بہتر کارکردگی کو مدِنظر رکھتے ہوئے اکیڈمی کو پرموٹ کیا جائے تاکہ ہم بچوں کو اچھی سے اچھی سہولیات فراہم کر سکیں۔