یوتھ پیس کونسل کا مقصد بھائی چارے کو فروغ دینا ہے،شہزاد روشن گیلانی

یوتھ پیس کونسل کا مقصد بھائی چارے کو فروغ دینا ہے،شہزاد روشن گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر ) یوتھ اسمبلی فاؤ نڈیشن کے مرکز ی صدر شہزادروشن گیلانی اور یوتھ پیس کونسل کے پنجاب کے صدر مولانا علی نقاش کی ملاقات خوشبوئے حسان میں ہوئی جس میں شہزادروشن گیلانی کا کہنا تھا کہ یوتھ پیس کونسل بنانے کا مقصد نوجوانوں او ر پاکستانیوں میں برداشت اور روداری کے حوالے سے کیمپین کرنا ہے او رتمام مسالک کے علماء کرام کو اعتماد میں لے کر محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے علی نقاش نے علماء کو اعتمادمیں لینے کی یقین دہانی کروائی اور انکا کہنا تھا کہ ہم اگر ایک دوسرے کو برداشت کرنا سیکھ جائیں اور ذاتی معاملات کو ایک طرف رکھتے ہوئے پیار اور امن کا پیغام دے سکتے ہیں ملاقا ت میں دونوں رہنماؤں نے یوتھ پیس کونسل کو فعال کرنے پر اتفا ق کیا۔