کڈنی سنٹر کی نجکاری، ہمہ قسمی آلات سمیت تمام خریداری روکنے کا حکم

کڈنی سنٹر کی نجکاری، ہمہ قسمی آلات سمیت تمام خریداری روکنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) کڈنی سنٹر ملتان کو انڈس گروپ کے حوالے کرکے اس کی نجکاری کرنے کے فیصلے کے بعد ہر قسم کے آلات اور ماڈیولر آپریشن تھیٹر کے قیام کیلئے تمام خریداری روکنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اور تمام کمپنیوں کو آلات کی خریداری بارے انڈس گروپ سے معاملات طے کرنے کی (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
بھی خصوصی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ جس پر کمپنیو کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ کمپنیو کا کہنا ہے کہ ہم آرڈر سپلائی کیلئے جمع کرواچکے ہیں ۔ اس مرحلے میں منسوخی نہیں کی جاسکتی، واضح رہے کڈنی سنٹر میںآلات کی خریداری کیلئے ساڑھے بارہ کروڑ روپے کا بجٹ بھی منظور ہوا ہے۔ مگر حکومت ہسپتال نجکاری کے باعث اس فنڈز استعمال نہیں کرنا چاہ رہی ہے۔ جبکہ دوسری طرف کڈںی سنٹر کے تمام عملہ پریشان نظرآرہا ہے۔ اور انہیں کیا گیا ہے کہ جلد از جلد پی سی ون اور بی سی ٹو انڈس گروپ کو جمع کروائیں ، تاکہ کڈنی سنٹر انڈس گروپ کے حوالے کر دیا جائے ۔ اس بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ کڈنی سنٹر یکم اپریک 2017تک انڈس گروپ کے ہینڈ اوور کردیئے جانے کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
خریداری حکم