پولیو مہم،دیہاتیوں نے خاتون ورکر پر کتے چھوڑ دئیے،وڈیرے کا ٹیم پر تشدد

پولیو مہم،دیہاتیوں نے خاتون ورکر پر کتے چھوڑ دئیے،وڈیرے کا ٹیم پر تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو،گگومنڈی(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار) دو مختلف واقعات میں دیہاتیوں نے پولیو مہم پر آنیوالی لیدی ہیلتھ ورکر پر کتے چھوڑ دئیے۔گاؤں کے چودھری نے انسداد پولیو مہم پر ڈیوتی دینے والی تیم کو حواریوں کی مدد سے تشدد کا نشانہ بناڈالا،کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق بنیادی مرکز صحت(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
چک نمبر -133ایم ایل میں تعینات لیڈی ہیلتھ ورکر نجمہ شاہین 3روزہ پولیو مہم کے سلسلہ میں گزشتہ روز موضع پتل منڈا شرقی میں صابر حسین چانڈیہ کے گھر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے گئی تو گھر کے باہر موجود صابر چانڈیہ اور اسکے بھائی اکرم چانڈیہ نے لیڈی ہیلتھ ورکر نجمہ شاہین پر اپنا پالتو کتا چھوڑ دیا،جس نے ہیلتھ ورکر کی پنڈلی کاٹ لی، اہل علاقہ ورکر کو کتے سے نجات دلائی ، پولیس چوک سرور شہید نے نجمہ شاہین کی مدعیت میں مقدمہ نمبر106/17زیر دفعہ 506-289کے تحت درج کر کے دونوں ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔گگومنڈی سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گاؤں96۔ای بی کے چوہدری غضنفرعباس لکھن بلوچ قطرے پلانے میں مزاحمت کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت پولیوٹیم پرتھپڑوں کی بارش کردی۔گزشتہ روزقریب ایک بجے دن پولیوٹیم بچوں کوقطرے پلانے نواحی گاؤں96۔ای بی میں پہنچی توگاؤں کے بااثرچوہدری غضنفرعباس لکھن بلوچ نے پولیوٹیم کوقطرے پلانے سے منع کیااورساتھیوں سمیت پولیوٹیم کے اراکین کوشدیدتشددکانشانہ بناڈالا۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی آخری اطلاعات تک کسی بھی ملزم کوگرفتارنہیں کیاجاسکاہے۔
پولیو