سرکاری سکول میں چھت گرنے سے بچے کی ہلاکت،تعلیمی افسران ٹھیکیدار کو بچانے کیلئے انکوائری’’گول‘‘ کرنے کیلئے کوشاں

سرکاری سکول میں چھت گرنے سے بچے کی ہلاکت،تعلیمی افسران ٹھیکیدار کو بچانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹبہ سلطان پور( نمائندہ پاکستان)دوروز قبل ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقہ (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
چک نمبر198ڈبلیو بی کے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول میں ستون گر نے سے چھت کے نیچے آکر 12سالہ ذوالقرنین جابحق ہو گیا تھا ، جس کی خبر روزنامہ پاکستان نے شائع کی جس پر محکمہ تعلیم حرکت میں آگیا اور محکمہ تعلیم کے آفسران گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول میں جاکر تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ٹھیکیدار کو بچا نے کے لیے انکوائری کو گول مول کررہے ہیں جس کے باعث جابحق ہو نے والے بچے کے ورثاء کو انصاف ملنا مشکل ہوتا نظر آرہا ہے ۔اہل علاقہ محمد اعجاز ، محمد خرم ، چوہدری ہمایوں ، اشفاق احمد ، مہر اسد ، لیاقت علی ، محمد ندیم ، رانا ساجد اور دیگر نے سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹبہ سلطان پور اور گرد نواح میں تعمیر ہو نے والی سرکاری عمارتوں میں خالص میٹر یل کا استعمال یقینی بنایا جائے ۔
گول