ناصر جمشید کے گرد گھیرا تنگ تفتیش کیلئے 2رکنی کمیٹی تشکیل

ناصر جمشید کے گرد گھیرا تنگ تفتیش کیلئے 2رکنی کمیٹی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر )پی سی بی کا اسپاٹ فکسنگ کیس میں قومی کرکٹرناصر جمشید کے گرد گھیرا تنگ ،پاکستان کرکٹ(بقیہ نمبر56صفحہ7پر )
بورڈ کی انکوائری کمیٹی پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ناصر جمشید کے ملوث ہونے کے معاملے کی تحقیقات کیلئے برطانیہ جائے گی۔ ناصر جمشید سے تفتیش کیلئے دو رکنی تفتیشی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ناصر جمشید سے تفتیش کیلئے دو رکنی تفتیشی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ میں منظر عام پر آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں مبینہ طور پر ناصر جمشید کے کردار پر انہیں معطل کر دیا تھا۔آفیشلز کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل ریٹائرڈ اعظم اور بورڈ کے قانونی منیجر سلمان نصیر ویزا موصول ہونے پر معاملے کی تحقیقات کیلئے فوری طور پر برطانیہ جائیں گے۔برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ناصر جمشید اور یوسف نامی بکی سمیت تین افراد کو گرفتار کیا تھا جہاں ضمانت پر بعد میں تینوں کو رہا کردیا گیا تھا تاہم ناصر جمشید کا پاسپورٹ حکام نے اپنے پاس رکھ لیا تھا۔پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے الزام عائد کیا تھا کہ ناصر جمشید کے انگلش بکیز کے ساتھ روابط ہیں اور انہوں نے ہی اس مقدمے کے دو مرکزی ملزمان خالد لطیف اور شرجیل خان کا بکیز سے رابطہ کروایا تھا۔
گھیرا تنگ