الیکشن ٹربیونل نے میئر ملتان کے انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی انتخابی عذر داری خارج کرنیکا حکم دیدیا

الیکشن ٹربیونل نے میئر ملتان کے انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) الیکشن ٹربیونل ملتان نے میئر کے انتخابات میں ووٹوں کی دوبار گنتی کی انتخابی عذرداری خارج کر نے کا(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک طارق کی جانب سے درخواست دائرکی گئی تھی کہ میئرملتان کے انتخابات میں درست گنتی نہیں کی گئی ہے اورخلاف ضابطہ نااہل قراردئیے گئے ووٹر زسے بھی ووٹ ڈالوانے کے ساتھ ان کے ووٹوں کو نتائج میں شماربھی کیا گیا ہے۔اس لئے دوبارہ گنتی کرنے کا حکم دیاجائے۔فاضل عدالت میں میئرملتان چوہدری نوید الحق آرائیں ،ریٹرننگ آفیسراورالیکشن کمیشن کی جانب سے جواب پیش کیاگیا کہ اہل ووٹرز کی فہرست الیکشن کمیشن کی جانب سے تیار کی گئی اورصرف انہی ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی جو قانونی طورپر ووٹ ڈالنے کے لئے اہل تھے اورگنتی بھی درست طورپر کئی گئی ہے۔فاضل عدالت نے دلائل کی سماعت کے بعد درخواست خا رج کر نے کا حکم دیاہے۔دریں اثناء میئرملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نے اس فیصلے کو سچ کی فتح قرار دیتے ہو ئے کا ہیکہ ملتان کے عوام کا اعتماد ہم پر قرض ھے اورہم اپنی خدمات کے ذریعے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔