پنجاب کی بالادستی ملکی تبدیلی میں رکاوٹ ہے

پنجاب کی بالادستی ملکی تبدیلی میں رکاوٹ ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سرائیکی قومی اتحاد کے سربراہ (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
چیئرمین تحریک فرید پاکستان خواجہ غلام فرید کوریجہ نے پروگریسولائزر فورم کے چیئرمین نذیراحمدبھٹہ ایڈووکیٹ کے آفس ڈسٹرکٹ کورٹس بہاولپورمیں جام یاسرایڈووکیٹ ضلعی صدرپاکستان سرائیکی پارٹی بہاولپورملک استحاق جوئیہ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ایس کیوآئی قومی اتحاد بہاولپورکے ڈویژنل صدر ملک سلیم چنڑ کے ہمراہ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کی بالادستی پاکستان میں انقلاب اورحقیقی تبدیلی لانے میں رکاوٹ ہے ،اپرپنجاب کی بیوروکریسی کی بھرمار سے سرائیکی وسیب اورچھوٹے صوبوں میں احساس محرومی پایاجاتاہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ قومی اداروں کی ازسرنو تشکیل دی جائے جس میں سندھی بلوچ، پشتون، سرائیکی، پنجاب اقوام آبادی اوروسائل کی بنیاد پرنمائندگی دی جائے ،انہوں نے کہاکہ روہی میں میں آباد پانچ لاکھ ہندوکیمونٹی جوہزاروں سالوں سے دھرتی کے مستقل باشندے ہیں لیکن روہی کی زمینوں میں ان کوایک مرلہ بھی الاٹمٹ نہیں کی گئی سی پیک میں سرائیکی خطے کونظرانداز کرکے لاہورکے تاجروں کو ترجیح دی گئی حالانکہ زیادہ پسماندگی اورغربت سرائیکی خطے میں ہے اس لیے سی پیک کے تحت صنعتی زون بہاولپور، ملتان اورڈی جی خان میں بنائے گئے انہوں نے کہاکہ مردم شماری شفاف بنیادوں پرکی جائے ۔اس موقع پرغلام محمدلودھرا، ملک خالدرحیم ، ملک محمدکاظم ، جام حفیظ احمد، محمدشاہد بھٹہ، محمدعلی بھٹہ، محمداکرم، رحیم بخش خان لودھی صوبائی نائب صدرسلیم خان جتوئی، مدثراسرار، اجمل ملک موجود تھے۔
غلام فرید کوریجہ