حکومت نے لودھراں کو اربوں کے فنڈز سے نوازا

حکومت نے لودھراں کو اربوں کے فنڈز سے نوازا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کہروڑپکا(سٹی رپورٹر) دہشت گردی کا عفریت اور توانائی کا (بقیہ نمبر67صفحہ7پر )
بحران جکڑے ہوئے تھا مسلم لیگ ن نے اس سے نجات دلائی ضرب عضب اوررد الفساد آپریشنز کی وجہ سے ملک میں امن و آشتی قائم ہوئی ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال ہمارے عوام سے وعدوں کی تکمیل کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ حکومت نے ضلع لودھراں کو اربوں روپے کے فنڈز سے نوازا ہے ان خیالات کا اظہار ایم این اے عبدالرحمن خان کانجو نے چیئرمین کونسلرز اور عوام سے بلدیہ کہروڑپکا کے پنڈال میں خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی لودھراں آمد کی تیاریوں اور مشاورت کیلئے سجائی گئی تھی عبدالرحمن کانجو نے کہا ضلع لودھراں بالخصوص کہروڑپکا میں اپنے حلقے کیلئے کروڑوں روپے مالیت کے منصوبے جن میں تعلیم، صحت ،صاف پانی، ٹرانسپورٹیشن،بائی پاس ،لنک روڈ ،فارم ٹو مارکیٹ روڈز و دیگر ترقیاتی کام کرائے گذشتہ حالات کے پیش نظر خوفزدہ تھے کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیسے ہوگی لیکن اللہ کے کرم اور حکومت کی مدد اور تعاون سے عوام میں سرخرو ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا دیرینہ مطالبہ سٹیڈیم جو کہ جدید ترین سہولیات سے مزین ہوگاکیلئے بھی گرانٹ جاری ہوچکی ہے ہمارے علاقہ کا ٹیلنٹ مزید نکھر کر سامنے آئے گاانہوں نے تمام لوگوں کارکنوں اور عہدیداران کو ہدایت کی کہ وہ وزیر اعلی کی آمد کے روزوقت سے پہلے لودھراں جلسے میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اس موقع پر سہیل خورشید کانجو سعد کانجو چیئرمین بلدیہ ملک قاسم وائس چیئرمین شیخ رضوان چیف آفیسر پرویز اختر گجر ممبر ضلعی زکوۃ کمیٹی راؤ اختر ،سیٹھ اشرف اسماعیل، شیخ خالد، سلیم چوہان ،شیخ اصغر ،مسعود عاقل ،میاں اللہ نواز، بلال بھٹی سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔