ملتان میں موجود 29 پارکس بہتر حالت میں بحال کردئیے ‘ رضوان نذیر

ملتان میں موجود 29 پارکس بہتر حالت میں بحال کردئیے ‘ رضوان نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار ) پا ر کس اینڈ ہا ر ٹیکلچر اتھا ر ٹی ملتان درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر دم تیار ہیں۔ادارے کی ترقی کے لئے ملازمین دن رات محنت کر رہے ہیں۔ادارہ خود (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
کے پاؤں پر کھڑا ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے رانا رضوان قدیر نے کمشنر ملتان بلال بٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملتان میں موجود 29 پارکس اچھی حالت میں بحال کردئیے گئے ہیں۔جبکہ بقیہ پارکس میں ترقیاتی کام جاری ہے۔جشن بہاراں کی مناسبت سے شہر کو پھولوں سے سجایا جارہا ہے۔جس کے لئے 60ہزار گملے مختلف شاہراہوں اور چوراہوں پر لگادیئے گئے ہیں۔انہوں نے مارکییٹنگ پرانچ کے حوالے سے کمشنر ملتان کو بتایا کہ غیر قانونی بورڈز کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ایڈورٹائزر کو 3نوٹسز جاری کرنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔بڑے ہورڈنگ بورڈز کو کاٹنے اور لگانے کے لئے70سے 80 ہزار کا خرچہ ہوتا ہے۔اور اس کے لئے دو سے تین دن درکار ہوتے ہیں۔کمشنر ملتان نے کہاکہ پی ایچ اے کو انکم سورس پر جامعہ منصوبہ بندی اختیار کرنی چاہیئے۔ادارے کو آمدن کے لئے زرائع تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ جدید دور کے تقاضوں اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس چوہدری انور،ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس شہزاد بھٹہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد حمزہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر حافظ نعیم،ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی احسن سلیم بھی موجود تھے۔