محسن وال،اوور بلنگ،محکمہ انہار کی کرپشن کیخلاف کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ

محسن وال،اوور بلنگ،محکمہ انہار کی کرپشن کیخلاف کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


محسن وال( نما ئندہ پاکستان)پاکستان کسان اتحاد کے درجنوں کسانو ں نے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں عمیر مسعود،ضلعی جنرل سیکرٹری میاں سجاد نازش،تحصیل صدر مہر شوکت سنپال کی قیادت میں اوربلنگ ،کسانوں پر جھوٹے مقدمات کے اندراج اور محکمہ انہار کی کرپشن اور (بقیہ نمبر65صفحہ7پر )
من مانیوں کیخلاف واپڈا ایکسیئن کے دفتر کے سامنے روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا،مظاہرین کی بڑی تعداد نے بینرز اُٹھا رکھے تھے ،مظاہرین واپڈا اور محکمہ انہار کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے بتایا کہ ہر ماہ واپڈا کی جانب سے غریب کسانوں کو کو ہزاروں روپے کے ناجائز یونٹ ڈال کر بل بھیج دیئے جاتے ہیں،جبکہ بل کی درستگی کیلئے جب دفتر جاتے ہیں تو ہمیں ٹال مٹول کرکے واپس بھیج دیا جاتا ہے،اور کسانوں پر جھوٹے مقدمات درج کرکے کسانوں کو بلا وجہ تنگ کیا جارہا ہے،مظاہرین نے بتایا کہ محکمہ انہار کے افسران کی من مانیاں جاری ہیں،جس سے غریب کسانوں کی فصل کو پانی نہیں ملتے اور بااثر زمیندار جنکے سیاستدانوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں یا پھر جو محکمہ انہار کے افسران کو بھاری رشوت دیتے ہیں اُنکی فصلوں کو پانی دیاجارہا ہے،مظاہرین نے دو گھٹنے تک روڈ بلاک رکھا،بعدازاں اسسٹنٹ کمنشر امجد سلیم سرگانہ اور ڈی ایس پی حافظ خضر زمان نے کسان رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کرکے احتجاج ختم کروادیا۔