وزیراعلیٰ کی ذاتی دلچسپی سے پولیس میں اصلاحات کی گئی،ثاقب خورشید

وزیراعلیٰ کی ذاتی دلچسپی سے پولیس میں اصلاحات کی گئی،ثاقب خورشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی ) ممبر پبلک اکا ؤنٹس کمیٹی پنجاب و ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ امن وا مان برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام سے کیے گئے وعدے بتدریج پورے کررہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبا زشریف کی ذاتی دلچسپی سے پولیس میں اصلاحات کی گئی ہیں جس کے نتیجہ میں پولیس اور عوام کے درمیان فا صلے کم (بقیہ نمبر64صفحہ7پر )
ہو ئے ہیں اور عوام نے پو لیس پر اپنے اعتماد کا اظہارکرنا شروع کردیا ہے ضلع وہاڑی میں فا لکن فورس کے قیام سے سٹریٹ کرائم کے ساتھ ساتھ دیگر جرائم پربھی قابو پا نے میں مدد ملے گی ،ڈی پی او آفس میں فا لکن فورس کے دوران ٹریننگ بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر ڈی پی او عمر سعید ملک ، ڈی ایس پی لیگل قدیر عالم ، ڈی ایس پی صدر عمران رشید ، ڈی ایس پی ٹریفک چودھری ریا ض احمد گجر ، صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی ، مہر شیر بہادر لک ایڈووکیٹ ودیگر بھی موجود تھے میاں ثاقب خورشید کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت امن وامان بحال رکھنے کیلئے ہرقسم کے اقدامات کررہی ہے، ڈی پی او عمر سعید ملک نے جس محنت لگن سے وہاڑی کی عوام کو سکون اور اطمینان کا تحفہ دیا ہے اس کا نتیجہ ہے کہ وہاڑی کی عوام پو لیس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور باقی اضلاع میں بھی ضلع وہاڑی کو ماڈل کے طور پر دیکھا جا تا ہے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ امن وامان پر کسی قسم کا کوئی سمجھو تہ نہیں کیا جا سکتا فالکن فورس کے قیام کا مقصد ضلع وہاڑی میں سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ فرنیڈلی کمیونٹی پولیسنگ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت یں فوری کارروائی کرتا ہے اس فورس کے تمام اہلکار چاک و چو بند اور نوجوان ہیں ۔