فوڈ اتھارٹی ٹیم کی کارروائیاں،متعدد پوائنٹس کو جرمانے،صفائی کے انتظامات ،لائسنس بنوانے کے احکامات

فوڈ اتھارٹی ٹیم کی کارروائیاں،متعدد پوائنٹس کو جرمانے،صفائی کے انتظامات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی (بقیہ نمبر61صفحہ7پر )
بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان کی ٹیم نے نواں شہر چوک پر واقع نیو نرالا سوئیٹس ، وہاڑی چوک پر واقع 381فوڈٹریک کوپانچ ،پانچ ہزار روپے،جنرل بس سٹینڈ پر واقع مشتاق ڈرنک کارنراینڈ پان شاپ کو 3000روپے،نواب پور روڈ پرواقع علی حسن ہوٹل کو 2000روپے کوکھانے کی اشیاء ڈھکی ہوئی نہ ہونے،ٹوٹے فرش اور دیواریں،پروسیسنگ ایریا میں مکھیوں کی بہتات،خوراک زمین پر رکھنے ،کچرادان کے کھلے ہونے ،اور گندے اور بدبودار ماحول کی وجہ سے جرمانے کیے گئے۔نواب پور روڈ پرواقع دیوان خاص میرج حال،کمبوہ کریانہ سٹور،خلیل جوس پوائنٹ،حمزہ ٹیسٹی دہی بھلے،وی آئی پی برگر پوائنٹ،ابدالی روڈ پرواقع کیفے ٹائم،صدیقی فوڈز،ایم سی سی کینٹین،غلہ منڈی میں واقع نذیر شاپ،افضل کمیشن شاپ،افتخار احمد جنرل مرچنٹ،انصاری نمکوٹریڈرز،وسیم فوڈزاینڈ ٹی کمپنی اور بدھلہ سنت روڈ ٹاٹے پور روڈ پرواقع ارسلان بریانی پوائنٹ،خالص سردائی گھوٹابادام،الخیر ریسٹورینٹ کوناقص صفائی کے انتظا ما ت، حشرات کی روک تھام کے لئے نا منا سب انتظامات اور ورکرز کی ذا تی صفا ئی بہتر کرنے اور لائسنس بنوانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔