جعلی پرائز بانڈ چلاتا جوڑا گرفتار جامع تلاشی پر8بانڈ مزید برآمد

جعلی پرائز بانڈ چلاتا جوڑا گرفتار جامع تلاشی پر8بانڈ مزید برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قطب پور (نامہ نگار )جعلی پرائز بانڈ چلاتا جوڑا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔پولیس کے حوالے ۔تفصیل کے مطابق قطب پور بس اسٹاپ پر اکمل زرگر کی کریانہ شاپ سے نوسر باز خاتون صغراں (بقیہ نمبر54صفحہ7پر )
مائی سکنہ چونگی نمبر01بستی اوڈاں والی کچی آبادی ملتان اور ساتھی رمضان ولد سلیمان چکنمبر175رب والی پور بوڑا ڈاکخانہ شاہکوٹ ضلع ننکانہ صاحب نے پرائز بانڈ دے کر سودا سلف مانگا جو جعلی نکلا ۔اطلاع پر تھانہ صدر دنیاپور نے ملزمان کی موٹر سائیکل نمبری 6625ایس دی ڈبلیو ہنڈا ڈریم سمیت حراست میں لے لیا ۔مذید برآں دوسرے دکاندار اکرام ولد بلال سندھا نے انکشاف کیا کہ مذکورہ خاتون اسے بھی ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹ کا چُونا لگا چکی ہے ۔تاہم جامع تلاشی کے بعد ملزمان سے مذید 8جعلی پرائز بانڈ برآمد کرلیے ہیں ۔مذید انکشافات متوقع ہیں ۔
جعلی پرائز بانڈ