نشئی مالشی کا گلے میں کتبہ ڈال کر کونسلر کیخلاف انوکھا احتجاج

نشئی مالشی کا گلے میں کتبہ ڈال کر کونسلر کیخلاف انوکھا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) بستی نقدآباد رہائشی نشہ کا عادی شخص یونس قریشی(بقیہ نمبر60صفحہ7پر )
جو کہ مالش کا کام کرتا ہے ‘ یونس نامی شخص نے اپنے ہی گلے میں کتبہ ڈال کر اپنے ہی علاقہ کے کونسلر بشیر احمد رحمانی کیخلاف سڑکوں میں پھرتا رہا ، اسکے کتبہ پر لکھا ہوا تھا کے دوران بلدیاتی الیکشن کونسلر نے اپنی اور دفتر آنے والے حامی ووٹرز کی مالش کرائی جسکا بل 18000روپے بنتا ہے جو تا حال ادا نہ کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس نشئی کو پکڑ کر تھانہ لے گئی اور وہاں اسے معافی نامہ لکھوا کر چھوڑ دیا ۔ اس بارے میں کونسلر بشیر احمد رحمانی نے کہا کہ مغالفین نے میری کرداد کشی اور عوامی مقبولیت سے خوف ذدہ ہو کر یہ ڈرامہ کرایا ہے ۔ میں اس نشئی خلاف قانونی کاروائی کروں ۔