مختلف حادثات میں بچی سمیت 4افراد جاں بحق

مختلف حادثات میں بچی سمیت 4افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،خانیوال، عبدالحکیم،بٹہ کوٹ،بورے والا،گگومنڈی(کرائم رپورٹر،نمائندگان)مختلف حادثات میں بچی سمیت4افراد جاں بحق 40سالہ نے خودکشی کرلی،2بچوں کا باپ (بقیہ نمبر55صفحہ7پر )
ٹرین کے نیچے آگیا ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق کالا پتھر پینے سے 40سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔کائیاں پور کے رہائشی 40سالہ رفیق نے گھریلو حالات سے تنگ آکر کالا پتھر پی لیا ،جس پر اسکی حالت غیر ہوگئی۔اہل خانہ کی جانب سے اسے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تحصیل دفترخانیوال کے ملازم محمداقبال کے18سالہ بیٹے کو گزشتہ روز ٹول پلازے پر ٹرک نے ٹکر دے ماری جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا سٹی تحصیلدار ملک عبدالحمید،محمدبشار پٹواری ،شاہد پٹواری ،محمدیوسف ریڈر ،مظفر محمود بھٹہ نائب تحصیلدار سمیت درجنوں اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت تحصیلدار خانیوال سمیت ایپکا اہلکارو ں چوہدری شوکت علی ،ملک محمدقاسم، میاں عمران کمبوہ ودیگر نے اظہار تعزیت کیا ۔عبدالحکیم سے نامہ نگار کے مطابق عبدالحکیم شہر کا رہائشی اور دو بچوں کا باپ 35سالہ نوجوان محمد علی فیصل آباد تا کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کے نیچے آکر جاں بحق ہو گیا۔متوفی کا دماغی توازن خراب تھا ۔ریلوے پولیس مصروف تفتیش ہے۔بٹہ کوٹ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نواحی مو ضع سلارواہن میں دسویں جما عت کا طالبعلم شہزاد رضا سکول سے گھرواپس جا نے کے لئے بس اسٹا پ پر گاڑی کے انتظار میں کھڑا تھا کہ اچانک تیز رفتار بے قابو ٹریکٹر نے ٹکر دے ما ری ٹریکٹر کی ٹکر سے شہزاد رضا زخموں کی تاب نہ لا تے موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ حا دثہ کا مرتکب ٹریکٹر ڈرائیور جا ئے حا دثہ سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا ،حا دثہ کی اطلا ع ملنے پر نواں شہر پو لیس نے نعش تحویل میں لیتے کا روائی شروع کر دی ہے۔گگومنڈی سے نامہ نگار،تحصیل رپورٹر کے مطابق فقیروالی بہاولنگرکارہائشی ملک یوسف اپنی فیملی کے ہمراہ نواحی گاؤں217۔ای بی آیاہواتھاجہاں سے اپنے ایک عزیزکی فوتیدگی میں شرکت کیلئے رکشہ پرسواربوریولاجارہے تھے جب وہ امین سی این جی پمپ کے نزدیک پہنچے توگنے سے لدے ٹرالرکواوورٹیک کرتے ہوئے ان کارکشہ ٹرالرسے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں ریحانہ بی بی اورچارسالہ افشاں موقع پرہی ہلاک ہوگئیں جبکہ یوسف،رکشہ ڈرائیورعمران،امین ،محمدحسین اوردوخواتین شدیدزخمی ہوگئے۔لاشوں اورزخمیوں کوشہریوں نے سول ہسپتال گگومنڈی پہنچادیاجہاں زخمیوں کوطبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔نامعلوم ٹرالرڈرائیورموقع سے فرارہوگیا۔
حادثات