آل پنشنرز ایسوسی ایشن کامطالبات کے حصول کیلئے احتجاجی دھرنے کا اعلان

آل پنشنرز ایسوسی ایشن کامطالبات کے حصول کیلئے احتجاجی دھرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ) آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا 6اپریل کو صوبائی اسمبلی جبکہ 20اپریل کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دینگے ۔ فدا محمد درانی ۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پنشنر ز ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر فدا محمد درانی نے اخبارات کیلئے جاری کر دہ پریس ریلیز میں صوبائی اور مرکزی حکومتوں کی ہٹ دھرمی اور خاموشی پر شدید رد عمل کااظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ باامر مجبوری پنشنرز ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا 6اپریل کو صوبائی اسمبلی جبکہ 20اپریل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر دھرنے کے دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ داری صوبائی اور مرکزی حکومتوں پر ہو گی ۔ انہوں نے تمام پنشنرز برادری کو 6زاپریل کو امن پارک پشاور میں جمع ہو نے کی اپیل کی ہے ۔