ٹانک محکمہ پبلک ہیلتھ جنوبی وزیرستان میں گھپلوں کا انکشاف

ٹانک محکمہ پبلک ہیلتھ جنوبی وزیرستان میں گھپلوں کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک( نمائندہ خصوصی) محکمہ پبلک ہیلتھ جنوبی وزیرستان میں گھپلوں کا انکشاف ،فرضی اور بوگس ابنوشی منصوبوں کی مد میں کروڑوں روپے کے چیک پاس ہونے کے باوجود گراؤنڈ پر منصوبوں کا نام ونشان تک موجود نہیں ۔تفصیلا ت کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ جنوبی وزیرستان کے اندرونی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے سب ڈویژن سرویکئی اور ایجنسی کے دیگر علاقوں میں متعدد ابنوشی منصوبوں کے نام پر کروڑوں کے چیک بل وصول کئے جا چکے ہیں جبکہ ان منصوبوں کا سرے سے گراؤنڈ پر نام نشان تک موجود نہیں ذرائع کا کہناہے کہ اس خرد برد میں محکمہ کے ایس ڈی اوعزیز خان اور سب انجینئر پیر شفیق نے علاقہ مکینوں اور ٹھیکیدار کو اندھیر ے میں رکھ کر اپنے ماتحت ملازمین کے ذریعے بینک سے چیک بل بوگس طریقے سے کیش کراکے بند ر بانٹ کی نذر کرلئے ہیں۔