جمعیت کی سیاست کا مقصد نظام مصطفی کا نفاذ ہے،مولانا ولی الرحمان

جمعیت کی سیاست کا مقصد نظام مصطفی کا نفاذ ہے،مولانا ولی الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جمعیت علمائے پاکستان کی سیاست کا مقصد ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ ہے ملک کی مسائل کا واحد حل نظام مصطفی کے عملی نفاذ میں مضمر ہے ان خیا لات کا اظہار جے یو پی ضلع بونیر کے صدر مولانا ولی الرحمن نے پارٹی ورکر اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکو مت اور حزب اختلاف اپنے مفادات کے پیچھے لگی ہوئے ہیں کو ئی کرکٹ کو ایشو بنا تا ہے تو کوئی قطر خط کو سکنڈل بنا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے جبکہ غریب عوام دو وقت کی رو ٹی کیلئے ترس رہے ہیں مہنگائی ، لا قانونیت ، فحاشی اور دہشت گردی نے ملک کی سلامتی کو شدید نقصان پہنچایا ہے غریب غریب سے غریب تر جبکہ امیر امیر تر ہو تا جا رہا ہے۔انہو ں نے کہا کہ جے یو پی نے اس ملک کو بنانے میں کلیدی کر دار ادا کیا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پاکستا ن کی واحد مخلص اور فقیروں کی جماعت جے یو پی میں شامل ہو کر ملک میں کرپشن اور سیکو لرزم کا راستہ روکے۔انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو در پیش خطرات اور اندرونی و بیرونی سازشوں کا مقابلہ صرف اور صرف نظام مصطفی کا نفاذ ہی سے ممکن ہے۔ اجلاس سے مفتی عبدا لسلام، ہدائت اللہ کاکا خیل، قاری صفی اللہ اور معراج ستار نے بھی خطاب کیا۔