146واں ایڈوانس ٹریفک کورس کا پاسنگ آؤٹ پریڈکا انعقاد

146واں ایڈوانس ٹریفک کورس کا پاسنگ آؤٹ پریڈکا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)146واں ایڈوانس ٹریفک کورس کا پاسنگ آؤٹ پریڈ منگل کے روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں منعقدہوا جس کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ٹریفک خیبر پختونخوا کیپٹن (ر) محمد طاہر ایوب خان تھے جبکہ دیگر سینئر افسران اور اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔پاسنگ آؤٹ سے خطاب کے دوران کیپٹن (ر) طاہر ایوب خان نے کہا کہ ٹریفک ٹریننگ سکول پولیس جوانوں کو ٹریفک قوانین، نظام اور نظم و نسق کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کا ایک واحد ادارہ ہے، ٹریفک کورس میں پولیس جوانوں کو ٹریفک قوانین، مینجمنٹ، ایکسیڈنٹ مینجمنٹ، ہائی ویز کوڈز، ٹریفک سائن، فرسٹ ایڈ اور پبلک ڈیلنگ جیسے امور کے بارے میں اعلیٰ تربیت دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سکول کا قیام 1979کے دوران عمل میں لایا گیا جو گزشتہ 38سالوں سے مثالی خدمات انجام دے رہا ہے، آج اس ادارے کا 146واں ٹریفک کورس مکمل ہو کر اختتام پذیر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک صوبہ کے مختلف اضلاع سے تقریباً 15ہزار پولیس جوانوں کو ٹریفک کورس کی تربیت فراہم کرچکا ہے ، سکول میں وارڈن سروسز کے 5کورس اور متعدد ریفریشر کورسز بھی منعقد کئے جاچکے ہیں اس کے علاوہ صوبے کے دیگر اداروں جن میں ائیر فورس اور لیویز شامل ہے کو بھی ٹریفک قوانین کے حوالہ سے تعلیم فراہم کی جاچکی ہے، یہ ادارہ وقتاً فوقتاً آگاہی ورکشاپس کے ذریعہ سکولز، کالجز او ر یونیورسٹیز کے طلباء اور اساتذہ کو بھی روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق تعلیم دیتے آرہے ہیں۔اس موقع پر ٹریفک ٹریننگ سکول کے پرنسپل ڈی ایس پی رفیع اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹریننگ سکول کا مقصد صوبے کے پولیس جوانوں میں ٹریفک قوانین اور اس کے موثر نفاذ کے متعلق تعلیم فراہم کرنا اور ٹریفک کے نظام کو پیشہ ورانہ طریقے سے بحال رکھنا ہے اس ادارہ کی خدمات اپنی مثال آپ ہے جو یقیناً قابل ستائش اور تعریف کے مستحق ہیں،انہوں نے ٹریننگ سکول کیلئے ڈی آئی جی ٹریفک کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی سرپرستی اور رہنمائی میں اداہ اور ٹریفک یونٹ کو ایک نئی جدت ارو وسعت نصیب ہوگی ،تقریب کے آخر میں ڈی ایس پی رفیع اللہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ڈی آئی جی طاہر ایوب خان کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔