پیپلز پارٹی کے کارکن کسی میر جعفر اور میر صادق کو برداشت نہیں کرینگے ،لیاقت شباب

پیپلز پارٹی کے کارکن کسی میر جعفر اور میر صادق کو برداشت نہیں کرینگے ،لیاقت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما وسابق صوبائی وزیر لیاقت شباب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو پاکستان پیپلزپارٹی میں لانے والوں کی پیپلزپارٹی ضلع نوشہرہ کے کارکن ٹانگیں توڑ دیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی ضلع نوشہرہ کے کارکنوں سے اپنی رہائشگاہ پرملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز لیاقت کی رہائشگاہ پر پیپلزپارٹی ضلع نوشہرہ کے سینئر عہدیداروں اور سینئر کارکنوں کے ایک وفد نے لیاقت شباب سے ملاقات کی اور انہوں نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے بعض اخبارات میں پاکستان پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کی خبروں پر شدید غم وغصے کااظہار کیا لیاقت شباب نے کارکنوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دروازے ہرخاص وعام کیلئے کھلے ہیں لیکن پرویز خٹک جیسے میرجعفر اور میرصادق کا کردار ادا کرنے والوں کے لئے پیپلزپارٹی میں کوئی گنجائش نہیں اور اگر کسی بھی پارٹی کے رکن نے پرویز پارٹی میں لانے کی سازش کی تو ان کے خلاف نہ صرف شدید ردعمل کیاجائے گا بلکہ پیپلزپارٹی ان کا احتساب کرتے ہوئے ان کے گھروں کا گھیراؤ کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔