کوہاٹ ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 11 اہلکاروں کو ادھر ادھر کردیا

کوہاٹ ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 11 اہلکاروں کو ادھر ادھر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ڈسٹرکٹ کورٹس کے ماتحت عدالتوں کے 11 اہلکاروں کو ادھر ادھر کردیا‘ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوہاٹ احمد سلطان ترین نے اپنے ایک حکمنامے میں ڈسٹرکٹ کورٹس کے ماتحت 11 اہلکار جن میں ظہور خان کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج IIسے تبدیل کرکے سول جج XIII عدالت میں سٹینو تعینات کردیا اسی طرح سٹینو فیملی کورٹ کے نصیر خان کو سول جج XIVعدالت میں ‘ریکارڈ روم کے محمد اقبال کو ریڈر سول جج XIII ‘فیملی کورٹ کے محرر جواد حسین کو محرر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج تھری ‘ محرر ADJIII کے منصور خان کو ریڈر سول جج XIV ‘پیادہ آیاز محمود کو محرر سول جج XIV ‘محمدعرفان کو ریکارڈ روم سے محرر سول جج XIII ‘ پیادہ محبت خان کو ریکارڈ روم ‘ چوکیدار اظہر سیفور کو نائب قاصد سول جج XIII ‘نائب قاصد محمد شاہد کو نائب قاصد سول جج XIV اور سینئر سول جج کے ٹیلی فون آپریٹر محمد عقیق کو جوڈیشل مجسٹریٹ II کی عدالت میں کمپیوٹرآپریٹر تعینات کردیاہے واضح رہے کہ تمام تبدیل ہونے والے اہلکاروں نے اپنے نئے عہدوں پر چارج سنبھال کر کام شروع کردیاہے۔