شیر گڑھ میں جوانسال لڑکی کے قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا

شیر گڑھ میں جوانسال لڑکی کے قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ (نامہ نگار)پولیس تھانہ اکرام پور (خرکی) کے حدود میں قتل ہونے والی 18سالہ شادی شدہ لڑکی کا قتل معمہ بن گیا مقتولہ کے سسرال اور میکے قتل کو خودکشی قرار دے رہاہے جبکہ پولیس اور پوسٹ مارٹم کے رپورٹ کے مطابق مقتولہ کو قتل کردیاگیاہے تفصیلات کے مطابق 6ماہ قبل پولیس تھانہ بائیزو خرکی (اکرام پور ) کے حدود تازہ گرام میں 18سالہ مسماۃ کائنات دختر یوسف کی شادی ملائشیاء میں مقیم ندیم ولد صاحب خان کے ساتھ ہوئی تھی گزشتہ روز کائنات کی لاش بستر پر پڑی پائی اور لاش کے قریب پستو ل ملی مقتولہ کائنات کے سسرال اور میکے والوں کے مطابق مقتولہ نے خود کو گولی مارکر خودکشی کی ہے جبکہ پولیس تفتیش اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کو گولی مارکر قتل کیاگیاہے پولیس تھانہ اکرام پور کے اے ایس آئی قادر خان اس کیس کی تفتیش کررہاہے انہوں نے مقتولہ کے سسرال اور والدین کو طلب کرکے حقائق جانچنے کا عمل شروع کردیاہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ واقعی مقتولہ قتل کیاگیاہے یا خود کو گولی ماردی ہے