23 مارچ کو نظریہ پاکستا ن ریلی نکالی جائے گی ،عبداللہ

23 مارچ کو نظریہ پاکستا ن ریلی نکالی جائے گی ،عبداللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)23مارچ بروز جمعرات دس بجے صبح احیائے نظریہ پاکستان ریلی مرکز عبد اللہ بن مسعود سے چوگلیہ تک نکالی جارہی ہے عالم کفر اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنیوالی اس عظیم دھرتی کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے در پے ہے کفر اپنے اس ناپاک ایجنڈے کو پایا تکمیل تک پہنچانے کیلئے ایک طرف دہشت گردی کو پروان چڑھانے کیلئے بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کرو ارہا ہے تو دوسری طرف نظریہ پاکستان میں اسلامی شعار کا مزاق ،فحاشی اور عریانی کا فروغ ،سیاسی جھگڑوں میں طول اور مایوسیاں پھیلانا اپنا ٹاسک بنائے ہوئے ہے ان خیالات کا اظہار مرکز عبد اللہ بن مسعود میں جماعت دعوۃ کے زیر اہتمام احیائے نظریہ پاکستان کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران ضلعی مسؤل قاری عبدا القدوس،انچارج فلاح انسانیت فاؤنڈیشن عرفان اختر ،مسؤل دعوۃو اصلاح احسان اللہ ،عبد الوھاب اور عبد القادر سدوزئی نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کلمہ کی بنیاد پر قائم کیا گیا اور پاکستان کے ان دگرگوں اور خراب حالات کا حل صرف اور صرف احیائے نظریہ پاکستان میں ہے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جماعتہ الدعوۃ کی پالیسی کے مطابق احیائے نظریہ پاکستان کی تحریک کو بے دار کرنے کیلئے احیائے نظریہ پاکستان کانفرنسسزو پروگرامات،ڈاکومنٹری و ملٹی میڈیا بریفنگز کے علاوہ آل پارٹیز کانفرنسسز تمام تحصیلوں میں اور سوشل میڈیا کے زریعے شعور بیدار کرنے کے حوالے سے پروگرام کیئے جائیں گے ۔