پختونوں کیساتھ امتیازی سلوک قابل مذمت ہے ،عبداللہ

پختونوں کیساتھ امتیازی سلوک قابل مذمت ہے ،عبداللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ ( نما ئندہ پاکستان )تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں پختون قوم کیساتھ زیادتی ایک قابل مذمت بات ہے اور تحصیل کونسل مٹہ اسکی بھر پورمذمت کرتا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی پختون قوم کو اتنی ہی عزت ملنا چایئے جتنی ہم یہاں پر انے والوں مہمانوں کی کرتے ہیں مٹہ میں بجلی والے لوڈشڈنگ اور لوڈمنجمنٹ کی علاوہ مذید بجلی بند کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے ورنہ احتجاج کرینگے پولیس مٹہ بازار سے تمام پرائیوئٹ گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ اور مین روڈ پر غیر قانونی کام کو فوری طور پر ختم کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سپیکر محمد حکیم کے زیر صدارت ہونے والے کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان محمد حکیم ٹی ایم او فضل ربی ڈی ایس پی مٹہ سرکل اکبر خان شنواری ڈاکٹر امجد علی محمد موسیٰ خان نجیب اللہ خان اور دیگر ممبران نے بھی خطاب کی عبداللہ خان نے کہا کہ اشاڑی سپورٹس گراونڈ کو بنانے کیلئے اخری حد تک جایئنگے اور اس گراونڈ کو بنا کر دم لیں گے انہوں نے کہا کہ پولیس مٹہ بازار کو ٹریفک کیلئے غیر قانونی گاڑیوں اور کاروبار سے پاک کرکے عوام کو درپیش مشکلات کو ختم کریں انہوں نے کہا کہ مٹہ کونسل مٹہ کی عوام اور یہاں پر موجود تمام ممبران کے مشترکہ جگہ ہے اور یہاں پر تمام ممبران کو ساتھ لیکر علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے کام کرینگے اس موقع پر پنجاب میں پنجاب حکومت کے طرف سے پختون قوم کیساتھ زیادتیوں کی بارے میں ناظم عبداللہ خان کے طرف سے مذمتی قراداد متفقہ طور پر منظور ہوا اجلاس میں انجنیئر غلام رسول کے بھائی کی وفات پر خصوصی دعا بھی کی گئی