بٹ خیلہ ،چالیس گھرانوں پرمشتمل خاندان پاکستان تحریک انصاف میں شامل

بٹ خیلہ ،چالیس گھرانوں پرمشتمل خاندان پاکستان تحریک انصاف میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)یونین کونسل الاڈھنڈڈھیری گاؤں ظلم کوٹ میں چالیس گھرانوں پرمشتمل خاندان پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوکرگھروں پرپی ٹی آئی کے جھنڈوں کولہرادیاگیاعلاقہ بنی گالہ میں تبدیل ہوگیااس سلسلے میں گزشتہ روز گاؤں ظلم کوٹ میں ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت کی جانب سے انقلابی اقدامات کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف مالاکنڈمیں ایک مضبوط قوت بن چکی ہے ہمارے دورحکومت میں سینکڑوں لوگ میرٹ پربھرتی ہوئے جبکہ اس سے قبل لوگ بھرتی کیلئے گائے اوربھینس فروخت کرکے لاکھوں روپے رشوت دیتے تھے مگرہم نے کرپشن کے تمام دروازے بندکردئے ہیں اگرکسی افیسرپرکرپشن ثابت ہوگئی توان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی کیونکہ ہم نہ خود کرپشن کریں گے اورنہ کسی کوکرپشن کرنے کی اجازت دیں گے ۔اس موقع پرگاؤں ظلم کوٹ کے چالیس گھرانوں پرمشتمل خاندان کے سینکڑوں افراد مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکرپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے چالیس گھرانوں پرپی ٹی آئی کے جھنڈے لہرانے سے علاقہ بنی گالہ میں تبدیل ہوگئی۔