ٹانک،فلاحی تحریک محسود قبائل کا 27مارچ تک مطالبات تسلیم نہ ہونے پر مظاہروں کا فیصلہ

ٹانک،فلاحی تحریک محسود قبائل کا 27مارچ تک مطالبات تسلیم نہ ہونے پر مظاہروں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک( نمائندہ خصوصی)فلاحی تحریک محسود قبائل کا 27 مارچ تک مطالبات تسلیم ہونے پر احتجاجی مظاہرے شروع کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق فلاحی تحریک محسود قبائل کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت شیر پاؤ ایڈوکیٹ منعقد ہو ا جس میں مطالبہ کیا گیاکہ آپریشن راہ نجات میں جاں بحق ہونے والوں کو 8لاکھ جبکہ زخمیوں کو 4 لاکھ روپے دیے جائیں نادرا سنٹرجنوبی وزیرستان ٹانک2 میں خواتین کے لئے انتظار گاہ اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں موجودہ پولیٹکل انتظامیہ اور ایف ڈی ایم اے کا احتساب کیا جائے واپس جانے والے متاثرین کو سہولیات پہنچانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے سمیت تمام تعلیمی اداروں کو فعال کیا جایا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مطالبات 27 مارچ تک پورے نہ ہونے کی صورت میں پرامن احتجاج شروع کیا جائے گا۔