پولیس آفیسر اور اہلکار عوام کے خادم ہیں ،میاں سعید احمد

پولیس آفیسر اور اہلکار عوام کے خادم ہیں ،میاں سعید احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم(نمائندہ پاکستان) ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کہا ہے کہ پولیس افسران اور اہلکار عوام کے خادم ہیں تھانوں میں شرفاء کو عزت دی جائے گی جبکہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ، سود خوروں کو گرفتار کرکے ان کو بازاروں میں پریڈ جبکہ ہوائی فائرنگ اور منشیات فروش کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کریں گے،کرپٹ ، بد اخلاق اورڈیوٹی میں غفلت برتنے والے افسران اور اہلکاروں کا پولیس فورس میں کوئی جگہ نہیں ہوگی میڈیا کی مثبت تنقید اور جرائم کی نشاندہی ان کی ذمہ داری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس سٹیشن شہباز گڑھی میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر علاقہ عمائدین، بلدیاتی ممبران اور لیزان کمیٹی کے ممبران نے پولیس کے خدمات اور بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے جرائم کے خاتمے اور پولیس کو مزید مضبوظ بنانے کیلئے تجاویز پیش کئے جس کو ڈی ایس پی کامران خان نے نوٹ کیا جس کے بعد ڈی پی او نے اپنے خطاب کے دوران واضح کیا کہ علاقہ عمائدین کے تمام مسائل اجتماعی تھے جس کو جلد از جلد حل کیا جائے گا انہوں نے تھانہ کی سطح پر ڈی آر سی کے قیام کے حوالے سے کہا کہ غیر سیاسی اور باکردار افراد کی ایک لسٹ تیار کریں ہم فوری ڈی آر سی بنائیں گے جس کے ذریعے معمولی نوعیت کے مسائل موقع پر حل ہوسکیں گے ، ڈی پی او نے بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ شہباز گڑھی شکیل خان اور انکی ٹیم کو نقد انعام اور توصیفی اسناد کا اعلان کیا بعد اذاں انہوں نے تھانے کا تفصیلی جائزہ لیا اور مکمل ریکارڈ بھی چیک کیا۔۔۔