ٹانک،تحصیل کونسل بحران کا شکار،نائب ناظم کی نظامت کو کھڈے لائن لگانے کا پلان تیار

ٹانک،تحصیل کونسل بحران کا شکار،نائب ناظم کی نظامت کو کھڈے لائن لگانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک ( نمائندہ خصوصی)تحصیل کونسل بحران کاشکار ، نائب ناظم کی نظامت کو کھڈے لائن لگانے کا پلان تیار ، تحصیل ناظم کا اپنے ہی حمایتی تحصیل ممبر کو تحصیل نائب ناظم بنانے کیلئے خفیہ مذاکرات شروع، جس کے باعث جمعیت کے تحصیل ناظم اور ضلعی کابینہ میں ٹھن گئی ۔اندرونی ذرائع سے معلوم ہواہے کہ تحصیل کونسل ٹانک میں تحصیل ناظم اور نائب ناظم کے درمیان اختلافات اس وقت مزید شدت اختیار کرگئے جب تحصیل ناظم ہیبت خان بیٹنی نے نائب ناظم ملاعبدالرحمن کو نائب نظامت سے ہٹانے کیلئے خفیہ مذاکرات کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ذرائع کا کہناہے کہ اس اندرونی جنگ کی اصل وجہ انکو ٹی ایم اے کی امدن اور بینک بیلنس بارے تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیاگیا تھا جس پر تحصیل ناظم ہیبت خان بیٹنی نے نائب ناظم کے خلاف محاذکھڑا کرنے کی بھر پور کوششیں کررہے ہیں جبکہ نائب ناظم ملاعبدالرحمن کو نائب نظامت سے ہٹانے کیلئے عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے ایک درجن سے زیا دہ ممبران نے ایکا کرلی ہے دوسری جانب ورکرزکو فنڈز فراہم نہ کرنے کی صورت میں ضلعی کابینہ نے بھی تحصیل ناظم کی بھر پور مخالفت کا اعلان کردیا ۔