سندھ سیکریٹریٹ حملہ کیس کی سماعت ملتوی

سندھ سیکریٹریٹ حملہ کیس کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سندھ سیکریٹریٹ حملہ کیس کی سماعت ملزمان کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث10 اپریل تک کے لئے ملتوی کردی ہے ۔منگل کو کراچی کی انسدادہشتگردی کی عدالت میں سندھ سیکریٹریٹ پر حملہ کرنے سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں ناصر عرف کھجی اور فہیم عرف مرچی کو پیش کیا گیا ۔عدالت میں ملزمان کے خلاف خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمات میں گواہان پیش نہ کئے جا سکے جبکہ ملزمان کی جانب سے وکیل کی عدم حاضری کے باعث عدالت نے سماعت 10 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے ملزمان کو سندھ سیکریٹریٹ حملہ کیس میں پولیس نے گرفتار کیا تھا