محکمہ ایکسائز کی کارروائی 20 کلو گرام چرس برآمد

محکمہ ایکسائز کی کارروائی 20 کلو گرام چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز پولیس نے بلوچستان سے سندھ چرس اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز پولیسں کی ایک ٹیم نے ایکسائز آفیسر سراج احمد سمٹیو کی سربراہی میں اباڑو چیک پوسٹ پر کار کی تلاشی کے دوران 20 کلو گرام چرس برآمد کرکے دو ملزمان فیصل اشرف اور محمد صفدر کو گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان کوئٹہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔دریں اثناء صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ نے افسران کو سرحدی چوکیوں پر چیکنگ کو مذید سخت کرنے کی ہدایت دی ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی منشیات کو سندھ میں آنے سے روکا جا سکے۔