محمودآباد میں پلاٹوں پر قائم تعمیرات گرانے کا حکم معطل

محمودآباد میں پلاٹوں پر قائم تعمیرات گرانے کا حکم معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے چائنہ کٹنگ، غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق درخواست پرمحمودآباد نمبر 3 میں چار پلاٹوں پر قائم تعمیرات گرانے کا حکم معطل کرتے ہوئے لیز، سب لیز دینے والوں کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ 6 اپریل تک جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں چائنہ کٹنگ اور غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ قانونی تقاضے پورے کرکے لیز حاصل کی ہے ہمیں پلاٹوں سے بے دخل کیا جارہا ہے۔بلڈرز نیمحکمہ ریونیو کی ملی بھگت سے پلاٹوں پر چائنہ کٹنگ کی ہے۔بلڈرز نے ایک سو مربع گز کے پلاٹ پر چار منزلہ عمارتیں قائم کرکے فروخت کیں۔عدالت سے استدعا ہے کہ وہ ہمیں بے دخلی سے روکنے کا حکم دے۔بعدازاں عدالت نے درخواست پر محمود آبادنمبر3 میں چارپلاٹوں کی تعمیرات گرانے کا حکم معطل کرتے ہوئے محکمہ اینٹی کرپشن کو ہدایت کی کہ غیر قانونی لیز دینے والے رجسٹرار کی خلاف کارروائی کرے۔