آسٹریلوی پارلیمان کے فون نمبرز غلطی سے آن لائن

آسٹریلوی پارلیمان کے فون نمبرز غلطی سے آن لائن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )آسٹریلیا کے بہت سے سیاستدانوں اور ان کے سٹاف کے ذاتی فون نمبرز غلطی سے انٹرنیٹ پر شائع ہو گئے ہیں۔فیئر فیکس میڈیا نے خبر دی ہے کہ سابق وزیر اعظم کے نمبر تین ماہ سے زائد عرصے تک ایک سرکاری ویب سائٹ پر نظر آتے رہے۔بہر حال وزیر اعظم میلکم ٹرنبل اور بعض دوسرے اہم ارکان پارلیمان اس بھول یا غلطی سے غیر متاثر رہے۔لیکن فیئرفیکس کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف کے رہنما بل شارٹن اور سابق وزیر اعظم جولیا گیلارڈ، جان ہووارڈ اور پال کیٹنگ وغیرہ اس غلطی سے ضرور متاثر ہوئے ہیں۔پارلیمانی سروس کے شعبے (ڈی پی ایس) کی ویب سائٹ سے اب ان معلومات کو ہٹا لیا گیا ہے۔بی بی سی کو بھیجے جانے والے ایک بیان میں شعبے نے کہا ہے کہ 'یہ فون نمبر پارلیمانی فون اور ڈیٹا پر ہونے والے اخراجات کی ایک رپورٹ میں شامل تھے۔'بیان میں کہا گیا ہے کہ اس رپورٹ کو ایک نجی کنٹریکٹر ٹیلکو مینجمنٹ نے تیار کیا تھا۔ڈی پی ایس کے ایک ترجمان نے کہا: 'کنٹریکٹر کے ذریعے پیش کردہ تازہ ترین رپورٹ میں ہی پارلیمان اور شعبے کے سٹاف کے سرکاری فون نمبرز کو دیکھ پانا ممکن ہو سکا۔'ڈی پی ایس نے اطلاع ملتے ہی ان دستاویزات کو ہٹا دیا اور اب وہ کنٹریکٹر کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ غلطی کے اسباب کا پتہ چل سکے۔'