وزیر اعظم نواز شریف سے سعودی سفیر عبداللہ مرذوق کی الوداعی ملاقات

وزیر اعظم نواز شریف سے سعودی سفیر عبداللہ مرذوق کی الوداعی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی برادر ملک سعودی عرب کو گہرے تعلقات کی وجہ سے بہت اہمیت دیتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیر اعظم نواز شریف سے سعودی سفیر عبداللہ مرذوق نے وزیر اعظم ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے باہمی تعلقات کیلئے سبکدوش ہونیوالے سفیر کی تعریف کی اور کہا پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے برادرانہ تعلقات ہیں ، دونوں ملک عالمی و علاقائی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں ۔ تاریخ گواہ ہے مشکل کی ہر گھڑی میں دونوں اسلامی ملک ایک دوسرے کیساتھ نشانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی سفیر اور سعودی فرما روا اور خادم حرمین شریفین کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام بھی بھیجا ۔
الوداعی ملاقات