شہبازشریف کا پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کے واقعہ کا سخت نوٹس ،تحقیقات کا حکم

شہبازشریف کا پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کے واقعہ کا سخت نوٹس ،تحقیقات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامہ آرائی کے ذمہ دار عناصر کیخلاف قانون کے تحت بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔ جنہوں نے قانون ہاتھ میں لیا ہے ان کیخلاف قانون حرکت میںآئے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ درس گاہ میں اس طرح کی ہنگامہ آرائی افسوسناک ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ زخمی طلبہ کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔