پاک افغان شاہراہ سے وابستہ لوگوں کی زندگی میں خوشی کی لہر

پاک افغان شاہراہ سے وابستہ لوگوں کی زندگی میں خوشی کی لہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جمرود (نمایندہ پاکستان)پاک افغان شاہراہ سے وابستہ لوگوں کی زندگی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی وزیر اعظم پاکستان کے ایک مہینے سے بند پاک افغان سرحد فوری طور پردوبارہ کھولنے کے احکامات جاری ہوتے ہی بالخصوص پاک افغان شاہراہ سے وابستہ لوگوں کی زندگی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔سرحد دوبارہ کھولنے کے احکامات جاری ہوتے ہی پاک افغان شاہراہ پر گاڑیوں کا رش ، ہوٹلوں اور دکانوں پر خریدو فروخت اوربازاروں میں لوگوں کا ہجوم دیکھنے میں آیا۔ٹرانسپورٹر ز سمیت دونوں ملکوں کے عوام نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا اور اس کو مثبت پیش رفت قرار دیا۔مقامی لوگوں نے کہا کہ پاک افغان شاہراہ صرف ایک سڑک کا نام نہیں بلکہ اس سے کئی خاندوں کی روزی جڑی ہوئی ہے۔لوگوں نے وزیر اعظم کے اس فیصلے کو باہمی رواداری، معیشت اور ترقی کے لیے اہم جز کرار دیا۔