چارسدہ ،قومی مردم شماری کا پہلا واقعہ ،ٹیم پر فائرنگ ،اہلکار شہید ،جوابی فائرنگ سے قاتل بھی مارا گیا

چارسدہ ،قومی مردم شماری کا پہلا واقعہ ،ٹیم پر فائرنگ ،اہلکار شہید ،جوابی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ) ہری چند میں مردم شماری کی ٹیم پر فائرنگ ۔ پولیس اہلکار شہید ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم زحمی ۔ زحمی ملزم ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہری چند میں مر دم شماری ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار تاج محمد ولد سرزمین زحمی ہوا ۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم فخر عالم ولد فضل اکرم بھی زحمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ایل آر ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زحموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ اس سے پہلے پولیس نے ملزم کو زحمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کیا تھا جسے پہلے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال چارسدہ اور بعد ازاں ایل آر ایچ پشاور منتقل کیا گیا تھا ۔ دوسری طرف زحمی پولیس اہلکار کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا ۔ دریں اثناء واقعہ کے بعد سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی جبکہ مردم شماری کا عمل جاری رہا ۔