ہنگو میں پاک فوج اور دہشت گردوں میں جھڑپ ،دوفوجی شہید ،ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر 5ساتھیوں سمیت مارا گیا
ہنگو (ڈیلی پاکستان آن لائن )ہنگو میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے دوران ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سمیت5دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔مقابلے کے دوران دو فوجی جوان بھی شہید ہو گئے ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لوئر اورکزئی کے گاﺅں میراک اور کالا یا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا ۔اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس پر پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سمیت 5دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔فائرنگ کے تبادلے میں میجر مدثر اور سپاہی مطیع اللہ بھی شہید ہو گئے ۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو پکڑا گیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔