ویزے پر رشوت لینے کا الزام پاسپورٹ آفس پشاور میں چھاپہ ، 4 ایجنٹ گرفتار

ویزے پر رشوت لینے کا الزام پاسپورٹ آفس پشاور میں چھاپہ ، 4 ایجنٹ گرفتار
ویزے پر رشوت لینے کا الزام پاسپورٹ آفس پشاور میں چھاپہ ، 4 ایجنٹ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) وزارت داخلہ کے احکامات کی روشنی میں غیر ملکیوں سے ویزے پر رشوت لینے کے الزامات پر ایف آئی اے نے پاسپورٹ آفس پشاور میں چھاپہ مارا اور چھاپے کے دوران چار ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ پاسپورٹ آفس کے دو افسران کو بھی شامل تفتیش کر دیا ہے۔

وزارت داخلہ کے احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے افغان مہاجرین کی شکایات کی روشنی میں پاسپورٹ آفس پشاور میں چھاپہ مارا اور افغان مہاجرین سے ویزے کے حصول میں پانچ پانچ ہزار روپے رشوت لینے پر چار ایجنٹوں کو گرفتار کیا۔ بارڈر کے کھولنے سے پہلے وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کو 45 روز کے ویزے جاری کرنے کی ہدایات کی تھی۔ تاہم افغان مہاجرین کے ویزوں کے حصول میں مبینہ طور پر رشوت لینے کے الزامات میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کی ہدایات میں ایف آئی اے نے خصوصی چھاپہ مارا تاہم ایف آئی اے اور پاسپورٹ حکام نے چھاپے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔

آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی نے منظور کرلیا

بارڈر ز کے کھولنے کے بعد افغان مہاجرین کی وطن واپسی شروع ہو چکی ہے۔ وزارت داخلہ کے احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے نے صوبے کے پاسپورٹ اور نادرا کے دفاتر پر چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔‎

مزید :

پشاور -