اسحاق ڈار نے پرویز الہٰی کو گلے لگالیا

اسحاق ڈار نے پرویز الہٰی کو گلے لگالیا
اسحاق ڈار نے پرویز الہٰی کو گلے لگالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی اور وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے درمیان طویل عرصہ کے بعد ملاقات ہوئی ہے۔28 ویں آینی ترمیم پر ووٹنگ کا مرحلہ مکمل ہونے پر چوہدری پرویز الٰہی ووٹ ڈال کر لابی سے ایوان میں آئے تو وزیر خزانہ نے گرمجوشی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے انہیں گلے لگا لیا اور ترمیمی بل کی حمایت میں ووٹ دینے پر شکر یہ ادا کیا دونوں کے درمیان تقریباً 10 منٹ تک بات چیت ہوتی رہی اور ایک دوسرے سے گلے شکوے کیے۔ وزیر خزانہ نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت دریافت کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا خصوصی پیغام بھی دیا اور کہا کہ وہ جلد مناسب موقع پر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات بھی کرینگے۔

ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں، قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے : آرمی چیف

مزید :

اسلام آباد -