حکومت پاکستان شعبہ تعلیم کی طرف خاص توجہ دے رہی ہے:محمد بلیغ الرحمن

حکومت پاکستان شعبہ تعلیم کی طرف خاص توجہ دے رہی ہے:محمد بلیغ الرحمن
حکومت پاکستان شعبہ تعلیم کی طرف خاص توجہ دے رہی ہے:محمد بلیغ الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) موجودہ حکومت دیگر شعبوں کے ساتھ تعلیم کے شعبہ کی طرف خاص توجہ دے رہی ہے۔نہ صرف شہروں بلکہ دور دراز کے پسماندہ علاقوں میں سکولوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے کام ہو رہا ہے۔ دیہی علاقوں میں سکولوں کے اردگرد چار دیواری اور سکولوں کے اندر ٹوائلٹ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے، بہت سے سکولوں میں جدید دور کی سہولیات فراہم کی جاچکی ہیں جبکہ دربار تعلیم بلند کرنے کیلئے خاص اقدامات کئے جا رہے ہیں.

ان خیالات کا اظہار منسٹر آف سٹیٹ محمد بلیغ الرحمن نے دبئی میں اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے ایک عشائیہ میں کیا۔ عشائیہ کی اس تقریب کا اہتمام پی ایم ایل این گلف ریجن کے صدر چودھری نور الحسن تنویر نے کیا تھا جس میں چودھری محمد الطاف، عبدالواحدخان، محمد غوث قادری، چودھری ظفر اقبال، چودھری راشد علی بریار، حاجی محمد نواز، سلمان خان، غلام عباس بھٹی، شہزاد ڈوگر، خالد بشیر، راجہ ابوبکر ، اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر چودھری نورالحسن تنویر نے مہمان گرامی انجینئر محمد بلیغ الرحمن کا تفصیل سے تعارف کروایا اور حاضرین مجلس سے خطاب کی دعوت دی۔ محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر متعدد شعبوں میں بھی کام ہو رہاہے اور پاکستان ترقی کی راہ پر چل نکلا ہے۔ وقتی طور پر چند شکایت درپیش آئی ہیں لیکن ان پر جلد ہی قابو پالیا جاتا ہے۔ وزیرا عظم پاکستان محمد نواز شریف متعدد صلاحیتوں کے مالک ہیں وہ بہترین قائدانہ صلاحیتیں رکھتے ہیں اور بحرانوں پر قابو پاسکتے ہیں۔ پاکستان کی ترقی محمد نواز شریف کی مرہون منت ہے۔ وہ خود ایک سچے اور محب وطن پاکستانی ہیں لہٰذا وہ پاکستان کی صحیح معنوں میں خدمت کر رہے ہیں ، اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی جانب لیجا رہے ہیں، اس وقت جو منصوبے زیر تکمیل ہیں وہ مکمل ہونے پر پاکستان اور اہل پاکستان کی تقریر بدل جائے گی۔

منصوبوں کی تکمیل پر پاکستان کے عوام کو براہ راست فائدہ ملے گا۔ محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ عوام الناس کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی ترقی کے سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں۔ تقریر اور تقریب کے آخر میں انہوں نے عشائیہ کے میزبان چودھری نورالحسن تنویر اور شرکائے تقریب کا شکر یہ ادا کیا۔

مزید :

عرب دنیا -