پاک افغان سرحد کھل گئی‘ بغیر ویزا ڈرائیورز کو افغانستان جانے سے روک دیا گیا

پاک افغان سرحد کھل گئی‘ بغیر ویزا ڈرائیورز کو افغانستان جانے سے روک دیا گیا
پاک افغان سرحد کھل گئی‘ بغیر ویزا ڈرائیورز کو افغانستان جانے سے روک دیا گیا

  

خیبر ایجنسی(ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کے حکم پر 32 روز سے پاک افغان سرحد کو کھول دیا گیا جس کے بعد تجارتی ٹرکوں کی آمدورفت شروع ہو گئی، سینکڑوں پاسپورٹ اور ویزا کے حامل لوگ پاکستان داخل ہو گئے اور سینکڑوں لوگ پاکستان سے افغانستان چلے گئے جبکہ پاکستانی ڈرائیوروں اور کنڈکٹرز کو بغیر پاسپورٹ اور ویزا افغانستان جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے سینکڑوں مال بردار گاڑیاں طور خم بارڈر پر کھڑی ہیں، راہداری کارد 30 اپریل تک قابل قبول ہونگے.

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق طور خم بارڈر کے راستے پہلے جن ہتھ گاڑیوں کو چھوٹا موٹا تجارتی سامان لانے کیلئے راہداری کارڈ جاری کئے گئے تھے وہ بھی ختم کر دیئے گئے ہیں اور انہیں سامان لانے کی اجازت نہیں دی جارہی جس کی ابھی تک سرکاری ذرائع سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے اور اس کی وجہ سے مقامی کاروباری حضرات کو نقصان ہو رہا ہے، دوسری طرف سینکڑوں مال بردار گاڑیوں کے مالکان نے مال اڈہ مالکان سے ایک ماہ کا تاوان دینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ وہ ایک ماہ سے کھڑے ہیں جس کی وجہ سے ان کو کافی نقصان ہو چکا ہے اس لئے تاوان کی ادائیگی کے بغیر وہ افغانستان نہیں جائیں گے ، چمن میں باب دوستی سے بھی معمول کے مطابق آمدورفت شروع ہو چکی ہے، درجنوں مال بردار ٹرک پاکستان سے افغانستان جبکہ افغانستان سے بھی بڑی تعداد میں خالی ٹرک پاکستان میں داخل ہوئے، کسٹم ہاﺅس میں کلیئرنگ تیزی سے جاری ہے۔

میار اور کلنائی پراجیکٹ پر پاکستانی اعتراضات تسلیم کر نے کے دعوے درست نہیں ،بھارت انڈس واٹر کمیشن اجلاس کے اتفاق سے منحر ف ہوگیا

چمن کے مقامی تاجروں نے وزیراعظم محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چمن بارڈر کی بندش سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا اب ان کار وزگار دوبارہ سے کھل گیا ہے جس سے دونوں ملکوں میں معاشی سرگرمیاں بڑھ جائیں گی ، ادھر این این آئی کے مطابق کرم ایجنسی میں چار مقامات بوڑکی، خرلاچی، تری منگل اور شہید انوڈنڈ پر بدستور پاک افغان سرحد یں بند ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرحدیں کھولنے کے احکامات موصول نہیں ہوئے ہیں۔ شمالی وزیرستان میں غلام خان اور جنوبی وزیرستان میں انگوراڈہ کی سرحدیں بھی بند ہیں۔

مزید :

خیبر -