پاکستان میں سکھ شہری کو نوجوانوں کا ہراساں کرکے شہریوں کا ردعمل جاننے کا تجربہ ، نتیجے نے ہرپاکستانی کا سرفخر سے بلند کردیا

پاکستان میں سکھ شہری کو نوجوانوں کا ہراساں کرکے شہریوں کا ردعمل جاننے کا ...
پاکستان میں سکھ شہری کو نوجوانوں کا ہراساں کرکے شہریوں کا ردعمل جاننے کا تجربہ ، نتیجے نے ہرپاکستانی کا سرفخر سے بلند کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مغرب میں رنگ و نسل کو بنیاد پر شہریوں کو ہراساں کیے جانے کا رجحان عام ہے لیکن اگرپاکستان کی گلیوں میں کسی غیرمسلم کو ہراساں کیے جائے تو شہریوں کا کیا ردعمل ہوگا،اگر کسی شخص کا مذہب ، عقیدہ یا لباس مختلف ہوتو عام پاکستانی کا رویہ کیسا ہوگا، یہ سب کچھ جاننے کے لیے چند پاکستانی نوجوانوں نے ایک تجربہ کرڈالالیکن پھر اس کا نتیجہ ایسا نکلا کہ پاکستانی ہونے پر آپ کا سینہ بھی فخر سے پھول جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وقاص شاہ ، احسن اور ان کے سکھ دوست جسی نے یہ جاننے کی ٹھان لی کہ اگر سرعام کسی سکھ کو پاکستان میں ہراساں کیا جائے تو شہریوں کاردعمل کیسا ہوگالیکن اس کا نتیجہ ان کی سوچ سے کہیں زیادہ مثبت نکلا اور درجنوں کی تعداد میں پاکستانی شہری جسی کی حفاظت کیلئے آگے آگئے اور ویڈیو میں یہ ثابت کردیا کہ کیسے پاکستانی شہری اپناکام کاج چھوڑ کر دوسرے کی حفاظت کیلئے آگے بڑھ جاتے ہیں جبکہ ایک شخص تو سکھ ہونے کی وجہ سے جسی سے پاکستان سے چلے جانے کا مطالبہ سن کر غصے میں آگیا اور مطالبہ کرنیوالے وقاص کو تھپڑبھی رسید کردیا، اس تجربے کا مقصد پاکستان کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لانا تھا جو میڈیا اور مغربی دنیا سے چھپا ہے یا پھر جان بوجھ کر سامنے نہیں لایاجاتا۔ ویڈیو میں پیغام دیا گیاکہ’ یہ پاکستان ہے اور اگر کوئی غیرمسلم ہے ، پٹھان ہے ،سندھی یا بلوچ ہے، ہندوہے یا کوئی اور ، اس ملک میں رہنے والے تمام لوگ پاکستانی اور بھائی بھائی ہیں، پاکستان زندہ باد‘۔ ویڈیو دیکھئے

مزید :

ڈیلی بائیٹس -