گلبرگ کراچی سے مردم شماری ٹیم کی ویڈیو بنانے والا مشکوک شخص گرفتار،ہندی زبان میں تحریر ڈائری برآمد

گلبرگ کراچی سے مردم شماری ٹیم کی ویڈیو بنانے والا مشکوک شخص گرفتار،ہندی زبان ...
گلبرگ کراچی سے مردم شماری ٹیم کی ویڈیو بنانے والا مشکوک شخص گرفتار،ہندی زبان میں تحریر ڈائری برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد کے علاقے گلبرگ سے مردم شماری ٹیم کی ویڈیو بنانے والے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے قبضے سے ہندی زبان میں تحریر ڈائری برآمد کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے بلاک این سے پولیس نے دانش جمیل ولد جمیل احمد کو تیموریہ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

ایس ایس پی گلبرگ کے مطابق سمن آباد کے رہائشی کے قبضے سے مشکوک لٹریچر برآمد کیا گیا ہے جس میں ایک ڈائر بھی ہے جو کہ ہندی زبان میں تحریر کی گئی ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ تحریر کے ترجمہ کیلئے ماہرین سے رابطہ کیا ہے اور ملزم چند روز سے مردم شماری ٹیم کا پیچھا کررہا تھا جبکہ ملزم کا کہنا ہے کہ اس کے والدین کا تعلق بھارت سے ہے۔

’شادی کے کچھ عرصے بعد کم عمری میں ہی میری طلاق ہوگئی لیکن پھر میں نے لوگوں کی باتیں سننے کی بجائے۔۔۔‘ پاکستانی خاتون نے اپنی ایسی کہانی سنادی کہ جان کر دنیا داد دینے پر مجبور ہوگئی

مزید :

کراچی -