شاہد آفریدی کی کورکمانڈر پشاور سے ملاقات،نشے کی لعنت کو ختم کرنے پر اتفاق

شاہد آفریدی کی کورکمانڈر پشاور سے ملاقات،نشے کی لعنت کو ختم کرنے پر اتفاق
شاہد آفریدی کی کورکمانڈر پشاور سے ملاقات،نشے کی لعنت کو ختم کرنے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ سے ملاقات کی ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے پیغام جاری کیا اور کورکمانڈر پشاور کے ساتھ ملاقات میں وادی تیراہ میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے ذریعے نشے کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے اتفاق کیا گیا ۔

قبل ازیں  اپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے شہرت رکھنے والے شاہد آفریدی نے کوہاٹ میں آغوش الخدمت کوہاٹ فاﺅنڈیشن کو 50 لاکھ روپے عطیہ دینے کے موقع پر آفریدی نے کہا کہ” مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں اس عظیم مقصد میں حصہ ڈالنے کیلئے یہاں موجود ہوں“۔

مزید :

کھیل -