پی ایس ایل سکینڈل کے بعد پاکستان کرکٹ سخت وقت سے گزر رہی ہے: سرفراز احمد

پی ایس ایل سکینڈل کے بعد پاکستان کرکٹ سخت وقت سے گزر رہی ہے: سرفراز احمد
پی ایس ایل سکینڈل کے بعد پاکستان کرکٹ سخت وقت سے گزر رہی ہے: سرفراز احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے بعد ٹیم سخت وقت سے گزر رہی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ویسٹ انڈیز کے خلاف 4 ٹی 20 ، 3 ون ڈے انٹرنیشنلز اور 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ”میں پی ایس ایل کے معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتا مگر یہ سچ ہے کہ ہم سخت وقت سے گزر رہے ہیں اور لوگوں کو آگے بڑھانے کیلئے آنے والی سیریز میں ہمیں بہترین کارکردگی دکھانا ہو گی۔“

معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی
واضح رہے کہ پاکستان اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہے اور اگرستمبر 2017ءتک پاکستانی ٹیم اسی پوزیشن پر رہی تو 2019ءکے ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کر جائے گی۔ لیکن اگر ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سیریز میں 3-0 سے شکست دیدی تو پھر پاکستان کو کوالیفائی راﺅنڈ بھی کھیلنا پڑ سکتا ہے۔

مزید :

کھیل -